سفید بالوں سے نجات کیسے پائیں؟
آج کل کے لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ سفید بال ہیں، یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس کی شکایت صرف بوڑھے افراد نہیں بلکہ اب نوجوان لڑکے لڑکیاں بھی کرتے نظر آتے ہیں۔ کیمیکلز سے بنے بازاری مصنوعات کا استعمال بالوں کی سفیدی تو دور کر دیتا ہے لیکن کچھ عرصے بعد وہی سفید بال دوبارہ آجاتے ہیں۔
سفید بالوں سے چھٹکارا پانے کے لیےچند آسان گھریلو نسخے بتائیں گئے ہیں، جس کے استعمال کے بعد سفید بال ہمیشہ کے لیے ختم ہوسکتے ہیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ خوبصورت، سیاہ چمکدار بال صحت کی نشانی ہوتے ہیں اور جب بال سفید ہونا شروع ہوجائیں تو یہ ایک پریشانی کی بات ہے۔ سفید بال ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے چار آسان اور گھریلو نسخے:
آلو کے چھلکے
آلو ایک ایسی سبزی ہے جس کا استعمال ہر گھر کے کچن میں تقریباً ہر روز ہوتا ہے۔ جہاں آلو کے بے شمار فوائد ہیں وہیں اس کے چھلکے بھی بہت سارے گھریلو نسخوں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔
آلو کے چھلکوں کے فوائد میں ایک یہ بھی شامل ہے کہ یہ بالوں کا رنگ برقرار رکھنے میں قدرتی رنگ کا کام کرتے ہیں۔ اس کا استعمال فوراً بالوں کو کالا نہیں کر دیتا بلکہ یہ آہستہ آہستہ بالوں کو سفید سے کالا کرتا ہے اور اس میں کئی ماہ کا عرصہ بھی لگ جاتا ہے۔
طریقہ:
آلو کو چھیلنے کے بعد تمام چھلکے ایک جگہ جمع کرلیں اس کے بعد انہیں 2 کپ پانی میں ڈال کر اچھی طرح پکالیں، تقریباً 10 منٹ پکانے کے بعد اس کا چولہا بند کردیں اور اسے ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہونے کے بعد اس کو بالوں میں لگالیں اور 30 منٹ کے لیے لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد سادہ پانی سے سر دھولیں۔
گھی
گھی کا استعمال صرف پراٹھے، حلوہ اور دیگر مزےدار چیزیں بنانے کے لیے نہیں ہوتا بلکہ گھی کا ایک کام بالوں کے رنگ کو برقرار رکھنا بھی ہے۔
طریقہ:
گائے کے دودھ سے بنا گھی بالوں میں اچھی طرح لگالیں، جیسے تیل لگایا جاتا ہے۔ ایک گھنٹہ گھی کو بالوں میں لگا چھوڑ دیں اس کے بعد سر دھولیں، یہ نسخہ ہفتے میں دو مرتبہ دہرانے سے آپ کے بالوں کی سفیدی ہمیشہ کے لیے دور ہوجائے گی۔
کافی
سفید بالوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے کافی ایک بہترین اور کامیاب dyeing agent ہے، جس کا باقاعدگی سے استعمال ناصرف بالوں کا رنگ برقرار رکھتا ہے بلکہ بالوں کو صحت مند اور چمکدار بھی بناتا ہے۔
طریقہ:
بالوں کی لمبائی کے حساب سے 2 سے3 چمچے کافی کا پاؤڈر لیں (اس بات کا خیال رکھا جائے کہ جو کافی لی جارہی ہے اُس میں کوئی ذائقہ نہ ہو اور اس کا رنگ گہرا ہو) اس کو 100 سے 150 ملی گرام پانی میں مکس کرلیں۔ اس کے بعد اسے بوائل ہونے کے لیے رکھ دیں اور اس وقت تک پکائیں جب یہ مکسچر گاڑھا ہوجائے۔
چولہا بند کرنے کے بعد اس کو ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں، ٹھنڈا ہونے کے بعد اسے سر میں لگائیں اور 45 منٹ کے بعد سر دھولیں۔
آملہ
وٹامن سی سے بھرپور آملہ بالوں کے لیے بہترین ہے، یہ نا صرف بالوں کو کالا کرتا ہے بلکہ اس کا استعمال بالوں کو تیزی سے بڑھاتا ہے اور بال چمکدار اور گھنے بناتا ہے۔
طریقہ:
آملہ پاؤڈر کو ناریل کے تیل میں شامل کرنے کے بعد اسے پکنے کے لیے رکھ دیں، جب یہ اچھی طرح پک جائے تو اسے ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں اور پھر 30 سے 40 منٹ کے لیے بالوں میں لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد سادہ پانی سے سر دھولیں۔ یاد رہے کہ صابن یا شیمپو کا استعمال بالکل نہیں کرنا۔
دوسرا طریقہ:
چار چمچے آملے کے پاؤڈر میں دو چمچ پانی اور ایک چمچہ لیموں کا رس شامل کر لیں اس آمیزے کو اچھی طرح مکس کرکے پیسٹ بنا لیں اور تقریباً ایک گھنٹے کے لیے اسے چھوڑ دیں۔ پھر اس پیسٹ کو بالوں میں اچھی طرح لگا کر 20 سے 25 منٹ تک لگا رہنے دیں اور اس کے بعد پانی سے اچھی طرح دھولیں۔
No comments:
Post a Comment